چین کے ساتھ تعاون برطانیہ کیلئے خطرہ ، کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی ، تیل فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگے گا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب امریکی بحری بیڑہ روانہ کیا لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے بہت سے بڑے اور طاقتور جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں، امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔امریکی صدر نے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ کے لئے بہت خطرناک قرار دیا اور کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور چین کے قریبی تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ ان کے لیے بہت خطرناک ہے