بھارتی بحری بیڑہ بھی پاکستان کے نشانے پر

بھارت نے جنگی بحری بیڑہ کراچی کی جانب منتقل کر دیا ۔سٹرائیک گروپ میں طیارہ بردار جہاز، فریگیٹس اور آبدوز شکن جہاز شامل 

لند ن ( مانیٹرنگ نیوز )بھارت نے پاکستان کی جانب سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز روانہ کر دئیے جو اب پاکستان کے نشانے پر ہے ، ۔نئی دہلی نے اپنے مغربی بیڑے کو شمالی بحیرہ عرب کے قریب منتقل کر دیا ہے، جس سے یہ کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنانیکی حدود میں آ گیا ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق اس سٹرائیک گروپ میں ایک طیارہ بردار جہاز، تباہ کن جہاز، فریگیٹس اور آبدوز شکن جہاز شامل ہیں، اور یہ پاکستانی ساحل سے تقریباً 300 سے 400 میل کے فاصلے پر ہے۔ان جہازوں میں سے کچھ پر جزوی طور پر روسی ساختہ برہموس میزائل نصب ہیں، جو 300 کلوگرام کا وار ہیڈ لے جا سکتے ہیں اور 500 میل تک کے اہداف کو تین ماخ یعنی آواز سے تین گنا رفتار سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ کراچی پر حملہ تباہ کن نتائج کا حامل ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ بندرگاہ ملک کی 60 فیصد تجارت اور بحریہ کے صدر دفتر کا مرکز ہے۔