کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن مشرقِ وسطی پہنچ گیا

رواں ہفتہ حساس ہے‘امریکی فضائیہ مشرق وسطی میں کئی روزہ تک مشقیں کرے گی:عرب میڈیا
 اسرائیل کی جانب سے  غیرملکی ایئرلائنز کو وارننگ، مختلف ممالک نے فضائی آپریشن روک دیا
واشنگٹن،تل ابیب (آ ئی این پی )مشرقِ وسطی میں کشیدگی مزید اضافہ ہوگیا ،امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن مشرقِ وسطی پہنچ گیا  ۔عرب میڈیا   کے مطابق  امریکی فضائیہ مشرقِ وسطی میں کئی روز تک جاری رہنے والی فوجی مشقیں کرے گی،جس سے خطے میں پہلے سے موجود تنا میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی ایئرلائنزکو ہنگامی خط جاری کر دیا ہے،خط میں خبردار کیا گیا ہیکہ اگر   فضائی حدود بند کی جاتی ہیں تو غیرملکی ایئرلائنز فوری طور پر متبادل انتظامات کے لئے تیار رہیں۔ تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر کام کرنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کو اسرائیلی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ہفتے کے اختتام سے شروع ہونے والے حساس سکیورٹی دورانیے سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔