دسمبر تک ہنگامی خوراک اور غذائیت کے امداد ی فنڈز ختم ہو جائیں گے
جنیوا (آئی این پی)اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی نائجیریا میں عسکریت پسندی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث بھوک کا بحران سنگین سطح پر پہنچ گیا ہے اور 2026 تک تقریبا 35 ملین افراد کے بھوکے رہنے کا خطرہ ہے، کیونکہ دسمبر تک ایجنسی کے وسائل ختم ہو جائیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا ہے کہ یہ اعداد و شمار جدید ترین کیڈری ہارمونائز تجزیے کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں، جو ساحل اور مغربی افریقہ کے علاقے میں غذائی اور غذائیت کی شدید عدم تحفظ کی نگرانی کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2025 میں علاقے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں مختلف دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں