نیویارک(آئی این پی ) بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کو انتخابات سے باہر رکھنے کا معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا ۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی جماعت پر پابندی کا نوٹس لیں اور ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے اور نئے انتخابات کیلئے آواز اٹھائیں۔ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے برطانیہ کے قانونی ادارے میٹرکس چیمبرز کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق، شیخ حسینہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا ہے، جس میں بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر جاری پابندی کے حوالے سے سنگین تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے