سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں، کیس ہار گئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں
میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے :،امریکی صدر کی پریس کانفرنس
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں ہے، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے، نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا ، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا ، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا ، افسوس ناک لیکن یہ سچ ہے، گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی۔ ان خیالات کااظہار امریکی صدر نے عہدہ صدارت کو ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ صدرٹرمپ نے دعوی کیا کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ سابق وینزویلا صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ امریکی صدر نے پا ک بھارت جنگ کابھی ذکر کیا اور کہا کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لوگ مرسکتے تھے، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں، کیس ہار گئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں