راولپنڈی /اسلام آباد (آئی این پی )قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ غزہ کے نام پر بورڈ آف پیس دراصل اقوام متحدہ کے عالمی ادارے سے گریز ،’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ کی عملی شکل ، امن کے نام پراپنی مرضی تسلط کرنے کا منصوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے غزہ کے نام پر سامراجی صدر کے بورڈ آف پیس کے قیام پر اپنے رد عمل اور مختلف رہنمائوں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا