حکومت کی پسماندہ علاقوں، بالخصوص بلوچستان پر خصوصی توجہ ہے، سیدال

 مواصلاتی نظام میں نمایاں بہتری ، طویل سفر کا دورانیہ کم ہو کر چند گھنٹوں تک محدود ہو گیا
سی پیک اور گوادر منصوبوں سے مقامی آبادی، ، قریبی ممالک کو فائدہ پہنچے گا:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کے ہمراہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن عمران حسین نے 15 رکنی وفد کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں عمران حسین کے والد، سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ، اور سماجی تنظیم    آرفن ان نیڈکے کنٹری ڈائریکٹر محمد فیصل اسحاق سمیت ہیڈ آف فنڈ ریزنگ بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے مابین پارلیمانی، معاشی اور اقتصادی تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار، پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرفن ان نیڈ  کے نمائندوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا کہ یہ تنظیم دنیا کے چودہ ممالک میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔