ملک کے پسماندہ علاقوں میں پاک فوج کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

 راولپنڈی(آئی این پی )ملک کے پسماندہ علاقوں میں پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔پاک فوج کے بھرپور تعاون سے مستوج، شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ کریلا سیکٹر، کوٹلی، باغ اور دتہ خیل میں بھی منعقدہ فری میڈیکل کیمپس میں پاک فوج کے قابل اور ماہر ڈاکٹرز موجود تھے۔میڈیکل کیمپس میں مستند اور ماہر ڈاکٹرز نے مردوں، خواتین اور بچوں کا تفصیلی اور مفت طبی معائنہ کیا۔