اہداف اسی وقت حاصل کئے جا سکتے ہیں جب تمام سیاسی قوتیں قومی سوچ کے تحت متحد ہوں
قبائلی عمائدین نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی رہنمائی کے عمل میں اپنا کردار مزید موثر بنائیں
اسلام آباد (آئی این پی ) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے قومی ترقی اور معاشی استحکام کے اہداف اسی وقت حاصل کیے جا سکتے ہیں جب تمام سیاسی قوتیں ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی سوچ کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھیں، موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے جبکہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر مندی، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد پروگرامز اور اصلاحاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے،قبائلی عمائد نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی رہنمائی اور معاشرتی اصلاحات کے عمل میں اپنا کردار مزید مؤثر بنائیں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین سینیٹ، قبائلی عمائدین، طلبا، ممتاز دانشوروں، وکلا اور طبی ماہرین کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران ملکی معیشت، موجودہ سیاسی صورتحال، سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کے فروغ کے علاوہ عوام کو درپیش مسائل اور ان کے پائیدار حل کے لیے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا