راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 21 فروری تک ملتوی کردی ۔ مقدمات کی سماعت عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی جج کی رخصت کے باعث سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کے طبی معائنے اور ذاتی معالجین کی ملاقات سے متعلق درخواست پر بھی سماعت نہ ہوسکی عدالت نے سماعت کے لئے جمعہ کا دن مقرر کیا تھا تاہم درخواست کی سماعت بھی 2 فروری تک ملتوی کردی گئی سابق چیئرمین کے وکلا نے جمعرات کے روز درخواست دائر کی تھی جس میں ان کے ذاتی معالجین کو اڈیالہ جیل میں رسائی اور طبی معائنے کی استدعا کی گئی تھی