انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد 4اکتوبراحتجاج کے مقدمات کی سماعت آج کرے گی

اسلام آباد( آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد  4اکتوبراحتجاج کے مقدمات کی سماعت آج بدھ کے روزکرے گی ،جبکہ عدالت پہلے ہی عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ دیگرغیرحاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کرچکی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی تھی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کریں گے۔