انسداد دہشت گردی عدالت میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 اگست تک ملتوی

لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت میں  زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت 24 اگست تک ملتوی ہوگئی۔تفصیل کے مطابق زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی توعدالت نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔