حج کے دوران 18پاکستانی حجاج وفات پاگئے۔۔

اسلام آباد(آئی این پی )سعودی عرب میں حج کے دوران 18پاکستانی حجاج وفات پاگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں،دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افرادکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اوردیگربیماریوں سے ہوا،جاں بحق تمام افراد کی جنت البقیع میں تدفین کردی گئی۔