لاہور(خصوصی رپورٹر))سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بشری منظور مانیکا کی رہائش گاہ پہنچے اوربشری منظور مانیکا کے شوہر میاں ندیم کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں وہسابق صوبائی وزیر فاروق یوسف کے گھر بھی گئے اورسابق صوبائی وزیر کے بڑے بھائی آصف یوسف گھرکی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،میاں قیصر،،بلاول مانیکا،احسن رضوی،راوبابر جمیل،ذیشان شامی،نسیم صابر،فرخ بصیر،بشارت علی ،مدثر شاکر بھی فاتحہ خوانی میں شریک تھے