راولپنڈی(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اور استقامت کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔