گورنرپنجاب کیپٹن اصمد شہیدگلفام کی رہائش گاہ پہنچ گئے چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق اور میاں لطیف سے اظہار تعزیت

گورنر نے شہید کیپٹن اصمد گلفام کے والد کو گلے لگایا‘پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی شہادتیں پاکستانی قوم پر احسان عظیم ہے:سردار سلیم حید ر کی گفتگو
لاہور(خصوصی رپورٹ)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے  پاک فوج کے بہادر کیپٹن اصمد گلفام شہید کی رہائش گاہ  کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے شہید کے والد میاں محمد لطیف اور چیئرمین پبلک نیوز والرحمن  ڈویلپرز میاں محمد مشتاق سے اظہارتعزیت کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شہید کیپٹن اصمد گلفام کے والد کو گلے لگایا اور فاتحہ خوانی کی۔گونرپنجاب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا  اللہ پاک شہید کیپٹن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے یقیناً یہ خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔گورنر  نے  کہا  پاک  فوج کے افسروںا ور جوانوں کی شہادتیں پاکستانی قوم پر احسان عظیم ہے۔ پاک  فوج میں ماؤں کے لال وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں تب قوم سکھ کی نیند سوتی ہے۔