بلاول بھٹو اور آصفہ کی شیری رحمان کی رہائش گاہ آمد، بیٹی کے انتقال پر تعزیت

    اسلا م آباد(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سینیٹر شیری رحمان کی رہائش پہنچے جہاں انہوں نے اُن کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان سے ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر تعزیت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کے خاوند سید ندیم حسین سے بھی ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو نے بھی سینیٹر شیری رحمان اور ندیم حسین سے رنج و غم کا اظہار کیا۔