لاہور(آئی این پی)لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سیاسی رہنما میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔عثمان بزدار نے اس موقع پر میاں منظوروٹو کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔