کے پی کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو مکمل طور پر یرغمال بنا لیا ہے،کے پی کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، صحت و تعلیم کے بحران اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں، مگر وزیراعلیٰ کو نہ عوام کی فکر ہے نہ صوبے کی ترقی کی۔ ان کی سیاست صرف اڈیالہ کے دورے، احتجاج، انتشار اور پنجاب و سندھ میں سیاسی ڈرامے تک محدود ہو چکی ہے۔ گورننس صفر، کارکردگی صفر، اور عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی ،یہ ہے موجودہ قیادت کا اصل چہرہ۔ خیبر پختونخوا کو احتجاجی سیاست نہیں، عملی اقدامات، ترقی اور ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے، مگر صوبہ ذاتی ایجنڈے اور ضد کی بھینٹ چڑھ رہا ہے