گھر میں گھس کر سابقہ اہلیہ کو یرغمال بنا لیا

ملت پارک میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی ملزم کو گرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سابقہ اہلیہ کو اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر یرغمال بنانے والا ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو 15 کی کال موصول ہوئی کہ میرا سابقہ شوہر جان سے مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈولفن ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پستول، گولیاں، میگزین اور کار برآمد کر لی ڈولفن ٹیم کے بروقت ریسپانس سے جانی نقصان کا اندیشہ ٹل گیا، ڈولفن ٹیم نے خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ملزم کاشف مزید تفتیش کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق خواتین کو ہراساں و تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت کارروائی ہوگی۔