ایس ایچ او وحدت کالونی انصر نواز کنگرہ کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کرنے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے ملزم عبدالرؤف کو گرفتار کر لیا۔
ملزم عبدالرؤف پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کو فروغ دے رہا تھا اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا، جو عوامی سطح پر اس کھیل کے پھیلاؤ کو بڑھا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم سے تیار پتنگیں اور ڈور کی متعدد چرخیاں برآمد کیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور پولیس نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ پتنگ بازی جیسے غیر قانونی اور خطرناک کھیلوں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔