چینی سفیر کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت

چینی سفیر کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیکیورٹی اور اسٹریٹجک تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی نئے سال کے موقع پر چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور خوشحالی لے کر آئے گا۔چین کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام لانے کے لیے پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید آگے بڑھائے گا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔