کراچی میں مقیم امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے کے لیے تیار

کراچی میں مقیم امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے کے لیے تیار

کراچی میں مقیم امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے حال ہی میں اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ اب اپنے ملک واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔

اونیجا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پیسوں کی کمی ہے اور وہ نیو یارک واپس جانے کے لیے ٹکٹ چاہتی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی کراچی میں آمد کا مقصد ایک 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش تھی، لیکن اب وہ واپس جانا چاہتی ہیں۔اس سے پہلے امریکی خاتون کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی تھیں، جس کے بعد انھیں کراچی کے ایک فلاحی ادارے میں رکھا گیا تھا۔ سماجی رہنما رمضان چھیپا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں اور ان کی طبیعت خراب تھی، اس لیے انھیں فلاحی ادارے میں منتقل کیا گیا۔ چھیپا نے بتایا کہ خاتون کے رہنے کا انتظام کر لیا گیا ہے اور وہ جب تک چاہیں وہاں رہ سکتی ہیں۔

امریکی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن شادی کی تھی اور یہ شادی صرف محبت کی بنیاد پر تھی، پیسوں کے لیے نہیں کی۔ اونیجا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے پاس پیسہ ہے اور انھیں مالی مسائل کا سامنا نہیں ہے۔یاد رہے کہ اونیجا گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود تھیں اور وہ امریکی حکومت کی مدد سے واپس جانے سے انکار کر چکی تھیں، تاہم اب انھوں نے واپسی کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔