کراچی: امریکی خاتون کی محبت میں کراچی رہنے کی ضد، امریکی حکام ناکام

کراچی: امریکی خاتون کی محبت میں کراچی رہنے کی ضد، امریکی حکام ناکام

کراچی: امریکی خاتون کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون واپس جانے سے انکار کر رہی ہے، امریکی حکام بھی اسے راضی کرنے میں ناکام۔

ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر اونیجا سے ملاقات کی اور اس سے واپس امریکا جانے کی درخواست کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کا واپس جانا اس کی مرضی پر منحصر ہے، اور زبردستی واپسی ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر خاتون کو زبردستی امریکا بھیجا گیا تو امریکی حکومت اور قونصل خانے کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔امریکی قونصل خانے کی ٹیم نے خاتون سے درخواست کی کہ وہ واپس جانے پر رضامند ہوں، اور اگر وہ تیار ہوتی ہیں تو ان کا ٹکٹ بنا کر امریکا روانہ کر دیا جائے گا۔ تاہم، ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ خاتون تاحال واپس جانے سے انکار کر رہی ہے اور کراچی میں موجود رہنا چاہتی ہے تاکہ وہ ندال میمن نامی لڑکے سے مل سکے۔اس کیس میں امریکی حکام کوشش کر رہے ہیں کہ خاتون کو راضی کر کے واپس امریکا بھیجا جا سکے، مگر وہ اس معاملے میں اپنی مرضی سے فیصلہ کر رہی ہے۔