لاہور:ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام تھیٹر مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں تھیٹرز میں فحاشی کے تدارک سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھیٹر مالکان خود فنکاروں کو فحاشی پھیلانے سے روکیں، بصورت دیگر متعلقہ تھیٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق پہلی بار تھیٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جو ایک مثبت اقدام ثابت ہوگا۔ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ ڈرامہ ایکٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جو تھیٹر ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔