سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں احتساب عدالت کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔ اس سے قبل، رجسٹرار آفس نے اپیلوں پر اعتراضات عائد کیے تھے، جنہیں دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر کی گئیں۔اس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے کاروباری شخصیت ملک ریاض سے غیر قانونی فوائد کے بدلے القادر یونیورسٹی کے لیے زمین حاصل کی۔