190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے، اور این سی اے حکام کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ، درخواست میں استغاثہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا اور فیصلہ معطل کیے جائیں۔اس کے علاوہ، درخواست میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سزا معطلی کے بعد درخواست گزار ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔ یہ درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہیں۔