بہلول پور نارووال میں 4سالہ حیدر،6سالہ نواز 1 روز قبل لاپتا ہوئے، خود کو ڈرم میں بند کرلیا :والدکا پولیس کو بیان
نارووال(خصوصی رپورٹ)نارووال کے نواحی گائوں بہلول پور میں دو کم سن بھائیوں کی لاشیں گھر میں آٹے کے ڈرم سے مل گئیں، دونوں بچے گزشتہ روز سے لاپتا تھے۔تفصیلات کے مطابق نارووال کے نواحی گائوں بہلول پور میں 2 کم سن بھائیوں کی لاشیں گھر میں آٹے والے خالی ڈرم سے برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق عالمگیر نامی گداگر بھیک مانگ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے، گزشتہ روز وہ اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لے گیا اور جب رات گئے واپس آیا تو اس کے 2بچے4 سالہ حیدر اور 6 سالہ نواز تلاش کرنے کے باوجود نہ ملے ،کئی گھنٹے تلاش کے بعد پولیس نے شک گزرنے پر آٹے کا ڈرم کھول کردیکھاتو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی تھی ۔ باپ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ بچے شرارتی تھے، کھیل ہی کھیل میں بچوں نے خود کو ڈرم میں بند کیا جس کے باعث ان کی ہلاکت ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا اورفرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔وزیرِاعلی ٰ مریم نواز نے 2 کم سن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔