لاہور(کرائم رپورٹر)علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے الحمد کالونی میں کچرے کے ڈرم سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق صفائی کے عمل کے دوران عملے نے ڈرم سے لاش نکال کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کردی متوفی کی شناخت شاہد ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی، جو وحدت کالونی کا رہائشی اور نشے کا عادی تھاپولیس کے مطابق شاہد کو اہلخانہ نے گھر سے بے دخل کر رکھا تھا، جبکہ اس کی اہلیہ بھی نشے کی وجہ سے اسے چھوڑ چکی تھی۔بظاہر موت نشے کی زیادتی کے باعث معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی،پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی