عبدالرشید اور احمد خان دو کمسن بھائی تین دن قبل اچانک لاپتہ ہو گئے تھے
سوات (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے تیرنگ شموزی سے لاپتہ دو بچوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے مل گئیں، جاں بحق دونوں بچے بھائی تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عبدالرشید اور احمد خان نامی دو کمسن بھائی تین دن قبل اچانک اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے، اہلخانہ نے اپنے طور پر بچوں کی کافی تلاش کی، تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا