کوڑے کے ڈرم سے بچے کی لاش برآمد

 ملزم نے والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر نومولود کو کوڑ ے دان میں پھینکا، پولیس نے گرفتار کرلیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی کے علاقے میں کوڑے کے ڈرم سے نومولود کی لاش برآمد ہونے کا دل دہلا دینے والا معمہ پولیس نے حل کر لیاانویسٹی گیشن پولیس تھانہ گلشن راوی نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان کے مطابق ملزم نے اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر نومولود بچے کو کوڑے دان میں پھینکا اور موقع سے فرار ہو گیاپولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیاایس پی سدرہ خان نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم سے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، مزید حقائق سامنے آ رہے ہیں، ملزم کے ساتھ ملوث ساتھی خاتون کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد قانون کی گرفت میں آ جائے گی۔