لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں ینگ ڈاکٹروں نے چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رکھی جس کی وجہ سے علاج معالجے کے لئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں نرسز اورپیرامیڈیکس بھی شامل ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز بھی ان ڈور اور آئوٹ دور میں میں ہڑتال کی جس کی وجہ سے علاج معالجے کے لئے آنے والے مریضوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس نے مین لابی میں دھرنا دے کر ڈاکٹر اعجازکھرل پرتشدد کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔