بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے سوا دیگر تمام سروسز کا بائیکاٹ،ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی نکالی
لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے کے لئے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کو سول ایوارڈ دیا جائیگا:وزیراعلی
کوئٹہ(یواین پی) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ہڑتال کر دی۔بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے سوا دیگر تمام سروسز کا بائیکاٹ کیا، واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے سیکرٹری صحت بلوچستان اور ایم ایس سول ہسپتال کے خلاف نعرے لگائے، ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سیکرٹری صحت بلوچستان، ایم ایس اور سکیورٹی انچارج سول ہسپتال کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے کے لئے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لئے سول ایوارڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔