جعلی سوناپرقرضہ لینے والے گینگ کے2ارکان گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)بینکوں میں جعلی سونا رکھوا کر قرض لے کر فرار ہونے والے گینگ کے دو ارکان مظہر وغیرہ کو پولیس نے پکڑ کر ان کے خلاف نجی بینک انتظامیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا، ملزم خود کو سنار ظاہر کر کے جعلی سونا بینک میں رکھواکر اس پر قرضہ لیتے تھے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔