بھارت میں جعلی شادی گینگ بے نقاب، 4 دلہنوں سمیت 9 ملزم گرفتار

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے ایک منظم، جعلی شادی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کر لیا   جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی شادیاں کرنے والا یہ گینگ طویل عرصے سے سرگرم تھا اور کمزور و نادار افراد کو نشانہ بناتا تھا، منصوبے کے تحت خواتین شادی کے بعد متاثرہ خاندان میں گھل مل جاتیں اور چند دنوں کے اندر ہی قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو جاتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی شادی گینگ کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 خواتین اور 5 مردوں کو گرفتار کر لیا جن میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔