لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جا رہے ا?ئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ مینز کے سپر ایٹ کے مقابلے جاری ہیں، جس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے ناک آوٹ مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے اور منگل کی شام 7 بجے سے یہ ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹکٹ تمام ٹکٹیں tickets.t20worldcup.com پر خریدی جا سکتی ہیں۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق ترجمان کے مطابق مداح 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے اور دوسرے سیمی فائنل دوسرے سیمی فائنل اور 8 مارچ کو شیڈول فائنل کی نشستیں حاصل کر سکیں گے۔