یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بوائز و گرلز ہاکی میچوں کا انعقاد

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور آل کشمیر فورم کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بوائز و گرلز ہاکی میچوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے چیئر پرسن مسلم لیگ ن ویمن ونگ آزادکشمیر سحرش قمر ملک، ڈی او سپورٹس وحید احمد، ڈی ایس او شمس توحید عباسی، ٹی ایس او رحمت سیال، آرگنائزنگ سیکرٹری صدر آل کشمیر فورم ملک محمد ساجد اعوان، کوآرڈنیٹر اے کے ایف آمنہ اسحاق اور سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقدہ بوائز ہاکی میچ میں واہ سپرنگ ہاکی واہ کینٹ نے اے آر ایل ہاکی کلب راولپنڈی کو 0-3 سے شکست دی جبکہ گرلز ہاکی میچ میں واہ کی ٹیم نے راولپنڈی کو 0-1 سے ہرا دیا۔