ریلوے ٹریک سے لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقے میں ریلوے ٹریک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق مغلپورہ کے علاقے انڈیا پھاٹک گڑھی شاہو میںنامعلوم شخص ریلوے ٹریک پر گر کر جابحق ہوگیا اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔