یہ سلسلہ ایران تک نہیں رکے گا بلکہ یورپ کی طرف بڑھے گا:حنیف عباسی
ریل نہ چلی تو پاکستان نہیں چلے گا، روہڑی نوکھنڈی 900کلو میٹر ٹریک بحال کرینگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایران ریلوے ٹریک کا جلد آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ سرکلر ریلویز سندھ حکومت کا ڈومین ہے، ریلوے نہیں چلے گی تو پاکستان نہیں چلے گا۔ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا ہم پاکستان سے ایران جلد ریلوے ٹریک کا آغاز کریں گے، یہ سلسلہ ایران تک نہیں رکے گا بلکہ یورپ کی طرف بڑھے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ روہڑی نوکھنڈی 900 کلو میٹر اور نوکھنڈی سے تافتان 87 کلو میٹر کا ٹریک دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔