سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ‘ریلوے تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے دو مختلف علاقوں قلات اور مچھ میں دھماکوں کے واقعات پیش آئے، جن میں سیکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ سیکورٹی اہلکار سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم تھی۔ واقعے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دو سری جانب مچھ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا، شرپسندوں نے دھماکا کرکے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا