کراچی:ٹک ٹاک بناتے ٹرین کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق

    کراچی(یواین پی)لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے،حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن بابا ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا تھا اور ابتدائی طور پر واقعہ ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں۔ جاںبحق ہونے والوں میں 45 سالہ جمیل اور  5 سالہ صبیح اللہ شامل ہیں