فیصل آباد (آئی این پی )فیصل آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 8 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹائون میں پیش آیا جہاں 13 سالہ لڑکا گاڑی چلا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس نے 8 سالہ بچے کو گاڑی کی ٹکر مار دی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔