پیدل سڑک عبور کرتی راہگیر یاسمین کچلے جانے سے موقع پرہی دم توڑ گئی
ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)ننکانہ کے علاقہ موڑ کھنڈا میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موڑ کھنڈا میں نجی بینک کے قریب ایک ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی خاتون راہگیرکو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ یاسمین کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔