10سے12فٹ بائیکرلین بننے سے فیروزپورروڈتنگ ہوگئی
لاہور( کرائم رپورٹر )فیروزپورروڈپربائیکر لین کوفعال کرنے سے قبل ہی ٹریفک کے مسائل بڑھنے لگے،بعض مقامات پر10سے12فٹ بائیکرلین بننے سے فیروزپورروڈتنگ ہوگئی۔جس کی وجہ سے پیک آورز میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی،زیرتعمیربائیکرلین کی وجہ سے ٹریفک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اضافی وارڈنزتعینات کر دئییگئے۔مختلف مقامات پرلازمی روڈکٹس سے بائیک لین میں مسلسل موٹرسائیکلوں کومحدودرکھناچیلنج ہوگا،قذافی،سپورٹس کمپلیکس،گلاب دیوی،ماڈل ٹائون،چلڈرن ہسپتال ودیگرمقامات پرکٹ دئیے گئے،بائیکرلین پرچلنے والی ٹریفک کوکٹ کے مقام پرروکنایادوبارہ بائیکرلین میں داخل ،بائیکرلین میں لازمی حدتک محدودرکھنااورمین فیروزپورروڈاستعمال کرنے سے روکنا بھی چیلنج ہوگا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بتایا کہ ٹریفک ایشوزکاحل بائیکرلین کی کامیابی پرمنحصر ہوگا ،ٹریفک چلنے کے بعدآنے والے ایشوزکولازمی حل کیاجائے گا۔