کوئی گاڑی کربر سے جا ٹکرائی تو کسی نے اس پر چڑھا دی
لاہور ( کرائم رپورٹر ) فیروز پور روڈ پر بننے والی بائیکر لین کو فعال ہوئے8روز گزر گئے مگر بد نظمی برقرار ہے۔کوئی گاڑی کربر سے جا ٹکرائی تو کسی نے اس پر چڑھا دی۔ رکشے، لوڈر اور دیگر بھاری گاڑیاں بھی مخصوص لین میں آزادانہ گھومتی رہتی ہیں۔ موٹرسائیکلیں بائیکر لین میں چلنے کے بجائے فاسٹ لین میں چل رہی ہیں۔