لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے ہمراہ فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلمہ چوک تا کینال جنکشن فیروز پور روڈ آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بائیکر لین کے پہلے مرحلے کا کام آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔