کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ ، مین بولیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر بائیکر لین کی توسیع ہوناتھی
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈ پر بائیکرز لین کا پائلٹ پراجیکٹ ناکامی کا شکار، دیگر شاہراہوں پر بائیکرز لین کی توسیع کا کام موخر کر دیا گیا، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ پر بائیکر لین منصوبے، مین بولیوارڈ گلبرگ، جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹائون سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بائیکر لین کی توسیع فی الحال روک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کو فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ میں مسائل در پیش ہوئے، شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر اس منصوبے کو فی الحال توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا، فیروزپور روڈ پر دس کلومیٹر طویل مخصوص بائیکر لین پنجاب حکومت کے ویڑن کے تحت تیار کی گئی،لین کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو محفوظ سفر کی سہولت دینا اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا تھا، منصوبہ آغاز سے ہی مختلف مسائل کا شکار ہو گیا، لین کے لیے لگایا گیا پینٹ بارشوں کے بعد اکھڑ گیا، لین پر دیگر گاڑیوں کی مسلسل خلاف ورزی اور عدم نفاذ کے باعث یہ پراجیکٹ موثر ثابت نہ ہو سکا، فیروز پور روڈ پر ناکامی کے بعد کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ پر بائیکر لین منصوبے کی توسیع کا کام روک دیا گیا، مین بولیوارڈ گلبرگ، جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹائون سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بائیکر لین کی توسیع فی الحال روک دی گئی۔ اس منصوبے کی مئوثر انفورسمنٹ کے بغیر توسیع کے امکانات نہایت کم ہوگئے، پنجاب حکومت نے ابتدائی کامیابی کی صورت میں شہر بھر میں اس منصوبے کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروزپور روڈ پر مئوثر انفورسمنٹ کے بعد آئندہ مالی سال میں بائیکر لین منصوبے کو دیگر سڑکوں پر وسعت دینے کا امکان ہے۔