ٹرمپ کا واشنگٹن ایئرپورٹ حادثے پر سوالات، روک تھام کی کمی پر تنقید

ٹرمپ کا واشنگٹن ایئرپورٹ حادثے پر سوالات، روک تھام کی کمی پر تنقید

واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب پیش آنے والے طیارہ حادثے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس فضائی حادثے کو روکنا ممکن تھا اور انہوں نے کنٹرول ٹاور کی طرف سے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان ٹکراؤ کی روک تھام نہ کرنے پر نکتہ چینی کی۔ٹرمپ نے کہا کہ جب ہیلی کاپٹر نے طیارہ نظر آنے کی اطلاع دی، تو کنٹرول ٹاور نے فوری طور پر کوئی ہدایت کیوں نہیں دی؟ انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ ایئرپورٹ کے روٹ پر درست سمت میں جا رہا تھا اور موسم بھی صاف تھا، جبکہ طیارے کی لائٹس بھی جل رہی تھیں۔ پھر بھی ہیلی کاپٹر کیوں طیارے کی طرف سیدھا آیا اور واپس مڑنے یا نیچے اوپر جانے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟اس حادثے میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے اور یہ حادثہ واشنگٹن ڈی سی کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔