شالیمار کے علاقے میں سعودیہ پلٹ شخص محمد صالح کے اغوا کے کیس میں پولیس نے ابتدائی تحقیق کے بعد اسے ہنی ٹریپ قرار دے دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مغوی کا فون ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ وہ ایک خاتون کے زیر استعمال نمبر سے رابطے میں تھا، جو صادق آباد تک مسلسل رابطے میں رہا۔ مغوی کے اغوا کے بعد ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کی رقم مانگی گئی تھی۔پولیس نے مغوی کو بازیاب کرانے کے لیے کیس کو آرگنائز کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا ہے۔ اغوا کا مقدمہ شالیمار تھانے میں مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔